فِل موئی نے بتایا کہ فوٹو شوٹ کے صرف 10 منٹ گزرے تھے کہ انگوٹھی غائب ہو گئی، جس سے دونوں کی خوشی ایک لمحے میں غم میں بدل گئی۔ جوڑا، فوٹوگرافر اور کچھ راہگزر دو گھنٹوں تک برف میں انگوٹھی کو تلاش کرتے رہے۔ اس دوران پارک سٹی اسکی پیٹرول ٹیم نے مدد کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر بھی بھیجا، مگر بالآخر یہ انگوٹھی فِل موئی کو برف میں چمکتی ہوئی مل گئی۔
کِم زو نے بتایا کہ جیسے ہی انگوٹھی فِل کو ملی، وہ خوشی سے چیخ اٹھا اور کہا، “مجھے مل گئی!” اور کِم خوشی کے مارے رونے لگیں۔ اس واقعے نے ان کی منگنی کی یاد کو ہمیشہ کے لیے ایک دلکش اور جذباتی تجربہ بنا دیا۔