زمین کے گرد دو ماہ تک دوسرے چاند کی طرح گھومنے والا سیارچہ آج سے زمین سے دوری اختیار کرنا شروع کر دے گا۔ اس سیارچے کا مدار سورج کی مضبوط کشش ثقل کی وجہ سے تبدیل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں یہ سیارچہ اب زمین سے دور جا رہا ہے۔ تاہم، یہ سیارچہ جنوری میں دوبارہ زمین کے قریب آئے گا اور اس دوران ناسا اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے اپنے ریڈار اینٹینا کا استعمال کرے گا۔
سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ سیارچہ، جس کا نام 2024 پی ٹی 5 ہے، ممکنہ طور پر چاند سے کسی سیارچے کے ٹکرانے کے بعد نکلی ہوئی چٹان ہو سکتی ہے۔ ناسا نے اس سیارچے کے بارے میں یہ وضاحت دی ہے کہ زمین کی کشش ثقل نے اسے کبھی بھی مکمل طور پر اپنے مدار میں نہیں رکھا، بلکہ یہ مختصر مدت کے لیے زمین کے گرد گھوم رہا ہے۔
اس سیارچے کے بارے میں تحقیق کمپلوٹینس یونیورسٹی آف میڈرڈ کے محققین کارلوس مارکز اور راؤل مارکز نے کی تھی، جنہوں نے اپنے مقالے میں یہ بتایا تھا کہ زمین کیسے سیارچوں کو اپنے مدار میں لاتی ہے اور پھر جب یہ سیارچہ زمین کے قریب آئے گا، تو اس کے راستے کا حساب کتاب کیا جائے گا۔
ماضی میں بھی کچھ سیارچے زمین کے گرد جزوی یا مکمل طور پر بیضوی مدار میں گھوم چکے ہیں۔ مثلاً، 2006 میں ایک چھوٹا سیارچہ تقریباً ایک برس تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہا، جبکہ ایک اور سیارچہ کئی سال تک ایسا کرتا رہا اور پھر اس کا راستہ بدل گیا۔