کراچی: آئیڈیاز 2024ء دفاعی نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے اور آج اس کا تیسرا روز ہے۔ اس دوران متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے بھی اہم معاہدے شامل ہیں۔
چین کے مسٹر ڈنگ اور پاکستان کے بریگیڈیئر ندیم احسن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کے تحت پاکستانی کمپنی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا اور چینی کمپنی نورنکو کے درمیان دفاعی ساز و سامان کی فراہمی اور تعاون کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔
اسی دوران، چناب انجینئرنگ ورکس اینڈ فاؤنڈریز کے ساتھ بھی ایک اہم معاہدہ ہوا، جس پر دستخط پاکستان کے بریگیڈیئر ندیم احسن اور چناب کمپنی کے احمد حسن نے کیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔