آئی ایم ایف مشن کے چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے اپنی ابتدائی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آئی ایم ایف مشن کو پاکستان کی ٹیکس پالیسی اور اس میں متوقع اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کے ارکان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے ذریعے ریونیو کی وصولی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت نئے دفاتر کے قیام اور ادارے کی ساخت میں رائٹ سائزنگ کے عمل کی تفصیل بھی پیش کی گئی۔ اس پلان کے تحت، اِسی سال کے دوران ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کی 160 سے زائد آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔
آئی ایم ایف مشن کو مزید بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے مختلف وزارتوں اور محکموں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کی تنظیم نو کی جا رہی ہے اور کسٹمز کے چار ڈائریکٹوریٹ، جن میں راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد اور گوادر شامل ہیں، بند کر دیے گئے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
ڈیجیٹلائزیشن سے ریونیو میں بہتری لائی جاسکتی، ایف بی آر کی آئی ایم ایف کو بریفنگ
#imf #pakistan adviser to prime minister on finance bol news breaking breaking breaking news breaking news live breaking news pakistan breaking news today briefing fbr fbr big decision fbr report present to imf fbr submits tax revenue plan to imf fbr to increase tax fbr track & trace opening ceremo how to import car imf and fbr deal imf and fbr negotiations imf and pakistan imf bailout package imf deal imf fbr negotiations imf latest imf latest report imf loan imf loan pakistan imf loan to pakistan imf news imf news today imf pakistan imf pakistan deal imf pakistan loan imf pakistan news imf talks imf to impose taxes worth rs 750 billion in next budget imf today news pakistan and imf pakistan breaking news today pakistan imf pakistan imf bailout pakistan imf deal pakistan imf loan pakistan imf loan latest news tax amnesty scheme imf tax reforms imf fbr urdu