واشنگٹن: امریکا سے جدید ترین میزائل شکن نظام تھاڈ چند روز قبل اسرائیل پہنچا ہے، جسے اب نصب کر کے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے تصدیق کی کہ تھاڈ کو اسرائیل میں نصب کیا جا چکا ہے اور اسے بہت تیزی سے استعمال کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔
اگرچہ وزیر دفاع نے تھاڈ نظام کے فعال ہونے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا، مگر آزاد ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ یہ نظام فعال ہو چکا ہے اور امریکی فوجی اس کی نگرانی کریں گے۔
اس سے پہلے، صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ تھاڈ نظام کے ساتھ 100 امریکی فوجیوں کو بھی اسرائیل میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ ایران اور حزب اللہ کے ممکنہ میزائل حملوں کا مقابلہ کر سکیں۔
یہ یاد رہے کہ امریکا نے اسرائیل کو یہ میزائل شکن نظام فراہم کرنے کا فیصلہ ایران کی جانب سے یکم اکتوبر کو کیے گئے 200 سے زائد میزائل حملوں کے بعد کیا۔ یہ ایرانی میزائل حیرت انگیز طور پر اسرائیل کے دفاعی نظام کو چکما دیتے ہوئے فوجی اڈوں پر گرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں اسرائیل کو تھاڈ نظام کی ضرورت محسوس ہوئی۔
اسرائیل کی جانب سے امریکی وزیر دفاع کے بیان پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔