اسلام آ باد۔ پاکستان اور چین کے درمیان پاکستان میں ٹیئر فور ڈیٹا سینٹرز کے قیام پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ، ایم او یو پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان طویل مدتی تعاون کے فریم ورک کے طور پر کام کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بڑھانا اور بگ ڈیٹا میں جدت طرازی کو فروغ دینا ہے۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چینی حکام کے درمیان ایک ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں بگ ڈیٹا کے شعبے میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان میں ٹیئر فور ڈیٹا سینٹرز کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں معروف چینی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز، قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود گوندل، ممبر ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹلائزیشن نعمان خالد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی