دو برس قبل سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ سے پرفیوم چرانے والی آسٹریلوی خاتون کو بالآخر 31 مارچ 2025 کو دوبارہ ایئرپورٹ آمد پر حراست میں لے لیا گیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، 35 سالہ راج ورشا نے 22 مارچ 2023 کو چانگی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 میں موجود ایک ڈیوٹی فری اسٹور سے تقریباً 250 ڈالر مالیت کا چینل پرفیوم چرا لیا تھا۔ خاتون نے واردات کے روز رات 3 بجے آسٹریلیا سے سنگاپور پہنچنے کے بعد، 4:10 بجے اسٹور میں داخل ہو کر بوتل کو چپکے سے اپنے بیگ میں رکھ لیا تھا۔
واقعے کے بعد اسٹور کے سیکیورٹی اہلکار نے چوری کی گئی بوتل کو دیکھا اور فوری طور پر اسٹاف کو مطلع کیا۔ بعدازاں اسٹور سپروائزر نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تصدیق کی اور معاملہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اس واقعے کے بعد خاتون نے کسی کو کچھ بتائے بغیر صبح 9 بجے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تھائی لینڈ کے لیے پرواز کرلی۔
31 مارچ 2025 کو جب وہ بھارت سے سنگاپور واپس آئی تو امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی نے اسے شناخت کر کے فوری طور پر گرفتار کر لیا اور معاملہ پولیس کو سونپ دیا گیا۔
11 اپریل کو عدالت میں پیشی کے دوران راج ورشا نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے چوری شدہ پرفیوم کی بوتل اپنی والدہ کو تحفے کے طور پر دی تھی۔
عدالت میں خاتون جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ ان کا کہنا تھا: “میں اپنے کیے پر مکمل ندامت محسوس کرتی ہوں۔ اس وقت میں درست ذہنی حالت میں نہیں تھی اور صحیح فیصلہ نہیں کر پائی۔”
ڈسٹرکٹ جج نے خاتون پر 750 ڈالر جرمانہ عائد کیا۔ واضح رہے کہ سنگاپور کے قوانین کے تحت چوری کے الزام میں قصوروار پائے جانے والے افراد کو تین سال تک قید یا جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔