اگر آپ بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر)، ذیابیطس یا دونوں بیماریوں سے دوچار ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کی روزمرہ خوراک آپ کی صحت پر دوسروں کی نسبت کہیں زیادہ اثر ڈالتی ہے۔
یہ دونوں طبی مسائل براہِ راست آپ کی غذائی عادات سے جڑے ہوئے ہیں، اور بعض کھانے ایسے ہیں جو ان بیماریوں کی شدت کو بڑھا سکتے ہیں۔ ذیل میں ایسی چند اہم غذاؤں کا ذکر کیا گیا ہے جن سے پرہیز یا محتاط رویہ ضروری ہے:
1) نمک کا زیادہ استعمال
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نمک کا استعمال حد درجہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ نمک جسم میں پانی کو روک لیتا ہے، جس سے خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور دل کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔
2) چینی کا زیادہ استعمال
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے تو چینی ہمیشہ سے خطرے کی علامت رہی ہے، لیکن یہ خون کے دباؤ میں اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اس لیے چینی اور میٹھے مشروبات سے اجتناب بہتر ہے۔
3) نقصان دہ چکنائی
خوراک میں موجود چکنائیاں اگرچہ تمام بری نہیں ہوتیں، مگر ٹرانس فیٹس اور سیر شدہ چکنائی (سیچوریٹڈ فیٹس) جیسے اجزاء بلڈ پریشر اور شوگر دونوں کو بگاڑ سکتے ہیں۔ ایسے میں صحت مند چکنائی جیسے زیتون کے تیل یا مچھلی کی چکنائی کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہے۔
4) سرخ گوشت اور مکمل چکنائی والی ڈیری
سیر شدہ چکنائی سے بھرپور گوشت اور ڈیری مصنوعات، جیسے مکھن، پنیر اور فُل فیٹ دودھ، دل کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا سکتے ہیں، اس لیے ان کا محدود استعمال ضروری ہے۔
5) ریفائن شدہ اناج سے پرہیز
سفید آٹا، میدہ اور سفید چاول جیسے ریفائن شدہ اناج خون میں شکر کی مقدار کو تیزی سے بڑھاتے ہیں، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ ان کی جگہ مکمل اناج (ہول گرینز) کو خوراک میں شامل کیا جائے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ غذائیں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں
blood blood pressure blood pressure control blood pressure cuff blood pressure explained blood pressure measurement blood pressure monitor blood pressure numbers blood pressure reading diastolic blood pressure high blood pressure high blood pressure symptoms high blood pressure treatment how to lower blood pressure low blood pressure lowering blood pressure normal blood pressure systolic blood pressure what is blood pressure what is high blood pressure