اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ انتشار پھیلانے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے رؤف حسن، حماد اظہر، شبلی فراز، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما علیمہ خان سمیت دیگر کئی پارٹی رہنما اس معاملے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کی تحقیقات جاری ہیں، اور مزید شخصیات کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔