واٹس ایپ اپنے صارفین کی رازداری کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے تحت چیٹس کی شیئرنگ کو محدود کرنے اور کمیونیکیشن میں رازداری کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ فیچر مستقبل میں ہونے والے اپ ڈیٹس میں شامل کیا جائے گا اور اینڈرائیڈ 2.25.10.14 کے ورژن میں واٹس ایپ بیٹا کے طور پر گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہوگا۔

میٹا کی ملکیت والی معروف انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا یہ نیا ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر صارفین کو فون کی گیلری میں میڈیا خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ یہ فیچر پہلے غائب ہونے والی چیٹس پر لاگو تھا، مگر اب واٹس ایپ اسے ان صارفین تک بھی پہنچا رہا ہے جو مستقبل میں اس اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔

اس فیچر کی بدولت پرائیویسی کے تحفظات کی ایک مکمل سیٹ فراہم کی جائے گی، جن میں چیٹ ہسٹری کو برآمد کرنے پر پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔ اس سے واٹس ایپ صارفین کے چیٹس کی ایکسپورٹ کو روک سکے گا جنہوں نے اس سیٹنگ کو فعال کیا ہوگا، جس سے نجی بات چیت کو محفوظ رکھنے اور غیر مجاز ڈیٹا کی منتقلی کو روکا جا سکے گا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version