اسلام آباد۔وزارت داخلہ نے اسٹار لنک کو پاکستان میں آپریشن کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کر دیا ہے۔

اب اسٹار لنک کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنی ہے۔ پی ٹی اے سے لائسنس ملنے کے بعد کمپنی پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کر سکے گی۔

کمپنی کو پی ٹی اے کو 6 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر کی لائسنسنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق، اسٹار لنک نے پہلے ہی اپنے تکنیکی اور مالیاتی منصوبوں کے ساتھ لائسنس کی درخواست اور ضروری دستاویزات جمع کروا دی ہیں، جن کا جائزہ جاری ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل نہیں ڈالیں گی۔

لائسنس ملنے کے بعد اسٹار لنک پاکستانی صارفین سے اپنی انٹرنیٹ سروسز کے لیے درخواستیں لینا شروع کر دے گی۔ مزید یہ کہ کمپنی کو ملک بھر میں اپنے آلات نصب کرنے کی اجازت بھی مل جائے گی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version