اسلام آباد ۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کو ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس ایف زیڈ ای کے 60 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ فریقین کے درمیان حصص کی خریداری کا معاہدہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ملک میں معاشی ترقی کے لیے جاری وسیع تر کوششوں کا مظہر ہے۔
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) 1978 میں قائم ہوئی۔ یہ ایک سرکاری ادارہ ہے جو نیشنل لاجسٹک کارپوریشن ایکٹ 2023 کے تحت چلایا جاتا ہے۔ اس کا تعلق لاجسٹک، انفراسٹرکچر اور نقل و حمل کے شعبے سے ہے اور یہ ادارہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مال بردار اور لاجسٹکس کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
مذکورہ معاہدے میں متعلقہ شعبے کی مارکیٹ کو ‘روڈ فریٹ لاجسٹکس’ کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جس میں سڑک کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان اور کارگو کی نقل و حمل شامل ہے۔ جغرافیائی طور پر، متعلقہ مارکیٹ کی شناخت ‘پاکستان’ کے طور پر کی گئی ہے کیونکہ این ایل سی بنیادی طور پر ملک کے اندر کام کرتا ہے، اور اس جوائنٹ وینچر کے تحت اس کے آپریشنز مقامی طور پر ہی ہوں گے۔
سی سی پی کے مرجر تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ اس حصول کے نتیجے میں متعلقہ مارکیٹ میں حصول کنندگان کا غلبہ نہیں ہوگا، اس لئے اس مرجر کی اجازت دے دی گئی۔ مرجر کی منظوری کا یہ فیصلہ کمپٹیشن کو فروغ دینے اور پاکستان میں منصفانہ کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت کیا گیا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version