اسلام آباد۔کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے موسم سرما امدادی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا، جو کہ ایک وسیع پیمانے پر جاری انسانی ہمدردی کا اقدام تھا، جس کا مقصد پاکستان میں شدید سردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کرنا تھا۔

یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ 50,000 ونٹر کٹس پاکستان کے 52 اضلاع میں تقسیم کی گئیں، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ اور سرد ترین علاقے شامل تھے۔ یہ امداد خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع، گلگت بلتستان کے 10 اضلاع، بلوچستان کے 11 اضلاع، آزاد جموں و کشمیر کے 6 اضلاع، سندھ کے 6 اضلاع، اور پنجاب کے 2 اضلاع میں مستحق خاندانوں تک پہنچائی گئی۔

ہر ونٹر پیکج میں دو اعلیٰ معیار کی پالیسٹر رضائیاں، مردوں اور خواتین کے لیے گرم شال کٹس، اور بچوں و بڑوں کے لیے موسم سرما کے کپڑے شامل تھے، تاکہ خاندانوں کو شدید سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔ یہ تقسیم صوبائی حکومتوں کے قریبی تعاون اور حیات فاؤنڈیشن کی شراکت داری سے شفاف طریقے سے مکمل کی گئی۔

یہ منصوبہ 337,079 سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا چکا ہے، جو کے کنگ سلمان ریلیف انسانی ہمدردی کے مشن اور ضرورت مند کمیونٹیز کی مدد کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف عالمی سطح پر انسانی امداد کی فراہمی میں پیش پیش ہے اور قدرتی آفات و شدید موسم سے متاثرہ افراد کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version