امریکا میں لائبریری سے لی گئی ایک کتاب کو 99 سال بعد واپس لوٹایا گیا، جو ایک غیر معمولی واقعہ بن گیا۔
نیو جرسی کے علاقے برکیلے ٹاؤن شپ کی رہائشی 81 سالہ میری کُوپر کو اپنی والدہ کے سامان میں ایک صدی پرانی کتاب ملی، جو ان کے نانا نے 1926 میں لائبریری سے نکلوائی تھی۔
یہ کتاب، جو منصف اے نیلی ہال کی تحریر کردہ “ہوم میڈ ٹوائز فار گرلز اینڈ بوائز” تھی، مارچ 1926 میں اوشیئن کاؤنٹی لائبریری سے جاری کی گئی تھی۔
میری کُوپر کو معلوم ہوا کہ ان کے نانا، چارلس ٹِلٹن، جنہوں نے اپنی وفات سے ایک سال قبل یہ کتاب حاصل کی تھی، اسے واپس نہ کر سکے۔
میری کُوپر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں خیال آیا کہ ان کے بچوں کی عمر زیادہ ہو چکی ہے اور ان کے پوتے پوتیاں نہیں ہیں، لہٰذا اگر کتاب کسی اور کے پاس چلی گئی تو اس کا کیا بنے گا؟ اسی سوچ کے تحت انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہ کتاب لائبریری میں واپس ہونی چاہیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کتاب ایسے وقت میں واپس کی گئی جب لائبریری اپنی 100 ویں سالگرہ منا رہی ہے، جس نے اس واقعے کو مزید تاریخی بنا دیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔