بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے آئیفا ایوارڈز 2025 میں اپنے منفرد انداز سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

جے پور میں منعقد ہونے والے اس شاندار ایوارڈ شو میں کنگ خان کی موجودگی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ شاہ رخ نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ سیاہ رنگ کا بیگی ٹراؤزر اور بلیک بلیزر زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ان کے ہیروں سے جڑے بیش قیمت ہار نے ان کے فیشن اسٹائل کو مزید جاذبِ نظر بنا دیا۔

یہ قیمتی ہار ایک مشہور جیولری برانڈ کی تشہیر کا حصہ تھا، تاہم اس کی اصل قیمت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کے شاہانہ انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “جے پور میں چاند نکل آیا ہے!”

آئیفا کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے بھی شاہ رخ خان کی ریڈ کارپٹ پر لی گئی تصاویر شیئر کیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا:
“The man, the myth, the legend!”

تصاویر میں کنگ خان ہمیشہ کی طرح بےحد پُرکشش اور باوقار انداز میں جلوہ گر نظر آئے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version