ٹیکساس، امریکہ میں واقع ایک ایرو اسپیس کمپنی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی پہلی کمرشل چاند لینڈنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
فائر فلائی ایرو اسپیس نامی کمپنی نے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے اپنا “بلیو گھوسٹ” مشن روانہ کیا، جو اتوار کے روز چاند پر پہنچ کر اپنا کام شروع کر چکا ہے۔
مشن کی کامیاب لینڈنگ کے موقع پر، بلیو گھوسٹ کے چیف انجینئر، ول کوگن نے لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا، “ہم چاند پر پہنچ چکے ہیں!” ان کے اعلان کے بعد مشن کنٹرول روم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ٹیم نے جشن منایا۔
معروف امریکی خلاباز بز آلڈرین نے بھی فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے بلیو گھوسٹ مشن کی کامیابی کا اعلان کیا۔
یہ چاند پر اترنے کی کوششوں میں کمرشل کمپنیوں کی جانب سے تازہ ترین کامیابی ہے۔ اس سے قبل متعدد کمپنیاں اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔
ہیوسٹن میں قائم “Intuitive Machines” نے بھی گزشتہ سال چاند پر ایک کمرشل مشن روانہ کیا تھا، تاہم اس کا جہاز چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترنے کے بعد کام کرنا بند کر گیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔