ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنی ولیمز، جو گزشتہ سال جون میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر روانہ ہوئے تھے اور وہاں غیر متوقع طور پر پھنس گئے تھے، اب نو ماہ کے طویل قیام کے بعد زمین پر واپسی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ایک پریس کانفرنس کے دوران، ولمور اور ولیمز نے زمین پر واپس آنے کی امید کا اظہار کیا، جبکہ اس جگہ کو چھوڑنے کے حوالے سے جذباتی یادوں کا بھی تذکرہ کیا، جہاں انہوں نے ایک طویل مدت گزاری۔
یہ مشن پچھلے موسم گرما میں شروع ہوا تھا، جب دونوں خلاباز آئی ایس ایس پہنچے۔ تاہم، کیپسول میں تکنیکی خرابی کے باعث ناسا نے ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں خلائی اسٹیشن پر قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔
اب، اگلے ہفتے اسپیس ایکس کے کیپسول کے ذریعے دونوں خلابازوں کی زمین پر واپسی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے سابقہ جوبائیڈن انتظامیہ پر خلابازوں کی حفاظت کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔