اسلام آباد ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں منعقدہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے چار اضافی ججوں کی منظوری دے دی گئی۔ منظور شدہ ناموں میں غضنفر علی خان، طارق باجوہ، عبہر گل اور تنویر احمد شیخ شامل ہیں۔

پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مکمل ہوگیا۔

اجلاس میں اضافی ججوں کی تعیناتی کے لیے آٹھ سیشن ججوں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان اور تنویر احمد شیخ شامل تھے۔ اس کے علاوہ جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید اور اکبر گل خان کے نام بھی زیر غور آئے۔

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں چار اضافی ججز کی تقرری کی منظوری دے دی، جن میں غضنفر علی، طارق باجوہ، عبہر گل اور تنویر شیخ شامل ہیں۔

تمام چاروں ججز کو ایک سال کے لیے بطور اضافی جج لاہور ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، راجہ غضنفر علی خان کو 14، عبہر گل خان کو 11، تنویر احمد شیخ کو 10 اور طارق محمود باجوہ کو 12 ووٹ حاصل ہوئے۔

مزید برآں، جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے ارکان میں توسیع کرتے ہوئے جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شکیل احمد کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version