اسلام آباد۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے ضمن میں کلاس لائسنس کے تحت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لئے منظور کر دی گئی ہے۔یہ اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے ڈیٹا کی سکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہے، جبکہ شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔

پی ٹی اے اداروں کو ذمہ داری کے ساتھ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے معاونت کے لیے پ±رعزم ہے۔وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کہا جاتا ہے کہ وہ کلاس لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے پی ٹی اے کے سرکاری ای سروسز پورٹل (https://eservices.pta.gov.pk) سے رجوع کریں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version