بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل پریانکا چوپڑا نے ضرورت مند کی مدد کرکے ایک بار پھر مداحوں کی محبت سمیٹ لی۔
حال ہی میں پریانکا اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد امریکہ واپسی کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں پاپرازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں، لیکن ایک ویڈیو نے خاص طور پر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اپنی گاڑی میں روانہ ہو رہی ہیں، لیکن جیسے ہی ان کی گاڑی ایک سگنل پر رُکتی ہے، وہ کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر ایک فقیر کو رقم دیتی ہیں۔
اداکارہ کے اس نیک عمل پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے بھرپور تعریف کی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پریانکا نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ ان کا دل بھی بہت بڑا ہے۔
پریانکا چوپڑا کے آنے والے پروجیکٹس
کام کے محاذ پر، پریانکا چوپڑا جلد ہی فلم SSMB 29 میں جنوبی بھارت کے سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ نظر آئیں گی، جسے مشہور ہدایتکار ایس ایس راجامولی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اس فلم کو لے کر شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔