کان کی میل اور پسینے کی بو کے درمیان ایک دلچسپ تعلق پایا جاتا ہے، جو بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو سکتا ہے۔

دونوں کی پیداوار apocrine غدود سے ہوتی ہے، اور ان کی نوعیت جینیاتی عوامل سے متاثر ہوتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد کا کان کا میل چپچپا اور شہد جیسا ہوتا ہے، ان کے پسینے کی بو زیادہ تیز ہوتی ہے، جبکہ جن کے کان کا میل سفید، سرمئی اور خشک دانے دار ہوتا ہے، ان کے پسینے میں بو کم ہوتی ہے۔

اس تعلق کو سمجھنے کے لیے سائنسدانوں نے جینیاتی تحقیق کی، جس کے نتیجے میں 2006 میں ABCC11 جین کی نشاندہی ہوئی۔

یہ جین پسینے میں موجود پروٹین اور لپیڈز کو کنٹرول کرتا ہے، جو جلد پر موجود بیکٹیریا کے لیے خوراک کا کام کرتے ہیں۔ جیسے جیسے بیکٹیریا ان اجزا کو توڑتے ہیں، پسینے سے بو پیدا ہونے لگتی ہے۔

اس جین میں G سے A کی معمولی تبدیلی طے کرتی ہے کہ کسی فرد میں نم (GG یا GA) یا خشک (AA) کان کا میل ہوگا۔ خشک میل والے افراد میں ABCC11 جین غیر فعال ہونے کے باعث بیکٹیریا کو پسینے میں زیادہ غذائیت نہیں ملتی، جس کی وجہ سے ان کے جسم کی بو بھی کم ہوتی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version