زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے، جن کے مطابق 7 فروری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 7 فروری تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version