پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی کمی ضرور محسوس کی جائے گی۔ تاہم، اسکواڈ کا انتخاب مکمل طور پر جائزے اور مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ بہترین ٹیم میدان میں اترے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی سلیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فارم کی بنیاد پر بہترین کھلاڑیوں کو ترجیح دی جانی چاہیے، اور خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ڈیو کا اثر پڑ سکتا ہے، اسی لیے ابرار احمد کے علاوہ کسی دوسرے اسپنر کو منتخب کرنے کا نہیں سوچا گیا۔

فخر زمان کے حوالے سے محمد رضوان نے بتایا کہ فخر زمان بیمار تھے، اس وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے، لیکن اس کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version