بھارت میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شادی کی تقریب روایتی انداز میں شروع تو ہوئی، لیکن اختتام تھانے میں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ سورت شہر میں پیش آیا، جہاں ایک شادی کے دوران اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب دلہا دلہن کو پھولوں کا ہار پہنانے ہی والا تھا۔

یہ ہنگامہ اس وجہ سے کھڑا ہوا کہ شادی میں آنے والے مہمانوں کے لیے کھانا ختم ہوگیا، جس پر دلہا کے خاندان والوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور یہاں تک کہ شادی ہی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

دلہا اور دلہن نے بارہا اپنے اہلِ خانہ کو منانے کی کوشش کی، لیکن ان کی کوئی التجا کارگر ثابت نہ ہوئی۔ بالآخر، معاملہ بگڑتا دیکھ کر جوڑے نے پولیس کو فون کر کے مدد طلب کر لی۔

پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی، لیکن جب کوئی حل نہ نکلا تو دلہا، دلہن اور دیگر افراد کو تھانے بلا لیا گیا۔ چونکہ جوڑا شادی کے لیے پوری طرح تیار تھا، اس لیے پولیس کی نگرانی میں تھانے میں ہی باقی رسومات مکمل کروا دی گئیں۔

دلہا کے ناراض اہل خانہ غصے میں تھانے سے باہر چلے گئے، جبکہ دلہا اپنی دلہن کو لے کر گھر والوں کو منانے کے لیے روانہ ہو گیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version