نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کے باہمی اشتراک سے جیسمین گارڈن اسلام آباد میں گل داؤدی کی 43 ویں اور سالانہ تین روزہ پھولوں کی نمائش منعقد ہوئی۔ 6 دسمبر سے شروع ہونے والی پھولوں کی نمائش 8 دسمبر بروز اتوار کو اختتام پزیر ہوگی۔اس موقع پر چئیرمین نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان ڈاکٹر پرویز احسن،ٹیکنیکل سیکریٹری آصف رزاق،سیکریٹری فواد ہاشمی،و مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر عاصمہ اسماعیل بٹ نائب چیئرپرسن نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان نے بتایا کہ ادارہ کی جانب سے ہر سال پھولوں کی نمائش کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔فطرت ہمیشہ سے انسانوں کی دلچسپی کا محور رہی ہے۔پھول اور سبزہ زار فطرت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔اس نمائش میں پاکستان کی ثقافت کو منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا۔جب کہ شرکاء کی دلچسپی کے لئے مزاحیہ خاکوں اور محفل موسیقی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے روایتی کھانوں پر مشتمل فوڈ سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔محترمہ عاصمہ اسماعیل بٹ نے سی ڈی اے کے چئیرمین محمد علی رندھاوا،و دیگر اداروں پی ایچ اے، پی اے ایف،اٹک ریفائنری ،سی سی بی،آر سی بی،این اے آر سی،ایریڈ،زیڈ ٹی بی ایل،کے آر ایل ودیگر اداروں کے منتظمین کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان فطرتی مناظر سے مالامال ہے۔اس طرح کی نمائش کا انعقاد نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان کی بہترین کاوش ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
اسلام آباد: نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی اور سی ڈی اے کی مشترکہ کوشش سے جیسمین گارڈن میں 43 ویں سالانہ پھولوں کی نمائش کا آغاز
#pakistan bartosz walaszek cda cda cda 2.0 cda 2023 cda 2024 update cda 230 cda arrival cda certification cda council cda credential cda credential program cda exam cda exam content cda exam guide cda exam preparation cda practice test 2024 cda premium cda protest cda review questions cda schools cda schools covid cda section 230 cda study tips cda test prep cda thrigz news pakistani piuzinho voltou pro cda !!! relocating to cda thrigz cda trillizos cda urdu سی ڈی اے