Site icon Bloom Pakistan Urdu

آسٹریلیا نے غلط معلومات پھیلانے پر میٹا کو وارننگ دیدی

آسٹریلیا نے غلط معلومات پھیلانے پر میٹا کو وارننگ دیدی

آسٹریلیا کی حکومت نے میٹا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آن لائن غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہی تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی عالمی آمدنی کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومت کا یہ اقدام سوشل میڈیا کمپنیوں پر لگام ڈالنے اور انہیں جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارموں کو ایسے ضابطے ترتیب دینے پر مجبور کرے گی جو ان کے پلیٹ فارم پر نقصان دہ جھوٹی معلومات کو روک سکیں۔ ریگولیٹر سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا، اور اگر کوئی پلیٹ فارم اس ضابطے کی تعمیل میں ناکام رہا، تو ریگولیٹر کارروائی کرے گا اور عدم تعمیل پر کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Exit mobile version