Site icon Bloom Pakistan Urdu

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا

گوادر۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) پر گرین کوریج انیشی ایٹو کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی)ماحول کو خوبصورت بنانے کے لئے شجرکاری کے عمل میں تعاون کر رہے ہیں جس سے ماحولیاتی منظر نامے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پہلے مرحلے میں این جی آئی اے میں 3 کلومیٹر سے زیادہ آنے اور جانے والی سڑکوں کو ٹری کوریج کے تحت لایا جارہا ہے۔

سرکاری شعبے کی درآمدات کا 50فیصدتک گوادر پورٹ سے کرنے فیصلہ

دوسرے مرحلے کے دوران این جی آئی اے کے 4300 ایکڑ رقبے پر سبز ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے ہوائی اڈے کے مخصوص حصوں پر درخت لگائے جائیں گے۔

جی ڈی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ زیادہ تر پودے پلانٹ ٹشو کلچر لیب اور گرین ہاوس سے حاصل کیے گئے ہیں، جو بیلٹ اینڈ روڈ انجینئرنگ ریسرچ سینٹر فار ٹروپیکل اور نان ووڈ فاریسٹ کا لازمی حصہ ہے۔

یہ مرکز گوادر پورٹ ساوتھ فری زون کے علاقے کے احاطے میں سینٹرل ساوتھ یونیورسٹی آف فارسٹری اینڈ ٹیکنالوجی چین، سی او پی ایچ سی اور یولین ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے تعمیر اور چلایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر گرم صحرائی آب و ہوا کا حامل ہے جس میں موسم گرما اور موسم سرما کے درجہ حرارت میں بہت کم بارش اور زیادہ فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مٹی کی سنگین سالنائزیشن کی وجہ سے پودوں کی بقا کی شرح کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا مقامی ماحولیاتی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم ٹراپیکل اکنامک ٹری کی انواع لگا رہے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت، نمک اور الکالی، ہوا اور ریت کے مطابق ڈھل سکتے ہیں۔

Exit mobile version