Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسلام آباد ائیرپورٹ: کروڑوں مالیت کے ممنوعہ انجیکشنز برآمد

اسلام آباد ائیرپورٹ:کروڑوں مالیت کے ممنوعہ انجیکشنز برآمد

اسلام آباد: کسٹمز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے ممنوعہ انجیکشنز برآمد کر لیے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت کام کرنے والے پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 ہزار ممنوعہ انجیکشنز ضبط کیے، جن کی مجموعی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

یہ ممنوعہ انجیکشنز دوحہ سے آنے والے مسافروں سے برآمد ہوئے جو جدہ سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے۔

موٹر وے پولیس نے شراب کی سمگل 157 بوتلیں برآمد کرلی

کسٹمز حکام نے ان ممنوعہ انجیکشنز کے حوالے سے مسافروں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version