Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسلام آباد میں پانچ ملین درخت لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں 4سے 5ملین درخت لگائے جائیں گے وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کے مطابق سلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی ویژن کے مطابق اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ دارلحکومت میں ہوا کا معیار بہتر بنانے کیلئیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تجویز کیا گیا ہے جس سے صحت کو درپیش خطرات کم ہونگے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں الیکٹرک بس سروس کا آغازماحولیاتی تحفظات کو دور کرنے کی جانب اہم قدم ہے اسی طرح موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے اربن فوریسٹ لگائیں گے انہوں نے کہاکہ دارالحکومت میں 4 سے5 ملین درخت لگائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی، الیکٹرک گاڑیاں اور اربن فوریسٹ صحت مند معاشرے کامستقبل ہیںانہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر شہر بھی اسلام آباد کے موسمیاتی ایکشن ماڈل پر عمل کریں۔۔

Exit mobile version