Site icon Bloom Pakistan Urdu

2023 میں انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو 65 ارب روپے کا نقصان

2023 میں انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو 65 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد: 2023 میں پاکستان کو انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے 65 ارب روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس دوران 8 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے، جبکہ انٹرنیٹ کی بندش کا کل دورانیہ 259 گھنٹے رہا، جو تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو اس نقصان کی وجہ سے ساتویں پوزیشن پر رکھا گیا۔

اعداد و شمار جمع کرنے والے جرمن ادارے اٹیٹسٹا کے مطابق، بھارت نے سب سے طویل عرصے کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کیا، جہاں 47 کروڑ صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم کر دیا گیا۔ بھارت کو عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش میں چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔

انٹرنیٹ کی خرابی نے معیشت کوڈبو دیا،عوام پاکستان پارٹی

مالی نقصان کے لحاظ سے روس سب سے آگے ہے، جہاں 1350 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس معطل رہی، جس سے 4 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور 11 کروڑ 30 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔

بھارت کو مالی نقصان کا تخمینہ 8 ارب پاکستانی روپے یا 10 کروڑ روپے لگایا گیا، جس سے 5 کروڑ 90 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔ بھارت میں انٹرنیٹ سروس سب سے زیادہ مقبوضہ کشمیر اور راجستھان میں بند کی گئی۔ عوامی احتجاج کو روکنے اور نسلی کشیدگی کے پیش نظر منی پور میں بھی انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔

Exit mobile version