Site icon Bloom Pakistan Urdu

نئی تحقیق: اے آئی ٹیکنالوجی سے آٹزم کی پیش گوئی ممکن

نئی تحقیق: اے آئی ٹیکنالوجی سے آٹزم کی پیش گوئی ممکن

نئی تحقیق: اے آئی ٹیکنالوجی سے آٹزم کی پیش گوئی ممکن

لندن:حالیہ تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی چھوٹے بچوں میں آٹزم کی پیش گوئی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

محققین کے مطابق، AutMedAI نامی اے آئی پروگرام طبی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے 2 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں آٹزم کی قبل از وقت تشخیص میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

اے آئی دماغی امپلانٹ، پارکنسن کے مریضوں کے لیے امید کی کرن

رپورٹ کے مطابق AutMedAI پروگرام نے 12,000 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے آٹزم کے خطرے میں موجود تقریباً 80 فیصد بچوں کی شناخت کی ہے۔

محققین نے وضاحت کی ہے کہ بچے کی پہلی مسکراہٹ کی عمر، ابتدائی جملے اور کھانے میں مشکلات جیسے عوامل آٹزم کے امکانات کو ظاہر کرتے ہیں۔

سینئر محقق کرسٹینا نے کہا کہ اس پروگرام کی 2 سال سے کم عمر بچوں میں آٹزم کی تقریباً 80 فیصد درستگی کے ساتھ پیش گوئی کی صلاحیت صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک اہم ٹول ثابت ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version