پشاور۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ میں پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سنٹر کے قیام کا اعلان کردیا اعلان دنیا کے پہلے ڈیجیٹل سینیٹر ، سینیٹر میاں عتیق سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے بعد کیا گیا۔
ملاقات میں صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات اور ان کی افادیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی صوبہ میں پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سنٹر گورنر ہاؤس پشاور میں قائم کیا جائے گا ،
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں وویمن امپاورمنٹ اور یوتھ انگیجنٹ کے مشن میں یہ سنٹر سنگ میل کا کردار ادا کرے گا، مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک کرنا ایک انتہائی اہم قدم ہو گا۔