Site icon Bloom Pakistan Urdu

نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویزا کی توسیع

نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویز کی توسیع

لندن۔برطانیہ نے نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویزا کی توسیع کردی

اعلامیہ کے مطابق یوکے امیگریشن سسٹم ڈیجیٹل ہو رہا ہے،دستاویزات کو آن لائن امیگریشن سٹیٹس سے بدل دیا جائے گا

برطانوی ہائی کمیشن بایومیٹرک رہائشی اجازت نامے،BRPsپاسپورٹ میں ویگنیٹ اسٹیکرز یا،گیلی سیاہی کے ڈاک ٹکٹ کی مزید ضرورت نہیں ہوگی

اپنے EVisa تک رسائی کے لیے UKVI آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی،اکاؤنٹ آپ کی امیگریشن کی حیثیت کے آن لائن ریکارڈ کے طور پر کام کرتا ہے

بطور سیاح، آپ کو UKVI اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے،ہم پاکستانیوں کے لیے برطانیہ کا سفر آسان بنانے کے لیے مسلسل اختراعات کر رہے ہیں

جین میریٹ نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر ٹیکنالوجی کا یہ نیا استعمال ویزا کے عمل کے ایک اہم حصے کو ہموار کرے گا

نئی ٹیکنالوجی اسے مزید مضبوط بنائی ،یہ کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرے گا،یہ عمل انتہائی آسان ہے

اسلام آباد۔برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ نے عملی دستاویزات کو آن لائن امیگریشن سٹیٹس سے تبدیل کرنا شروع کر دیا۔برطانیہ نے ای ویزوں کو نئے بائیو میٹرک صارفین تک توسیع دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آن لائن ایمیگریشن اسٹیٹس کے بعد بایومیٹرک رہائشی اجازت نامے (BRPs)، پاسپورٹ میں ویگنیٹ اسٹیکرز یا ‘گیلی سیاہی کے ڈاک ٹکٹ کی مزیدضرورت نہیں ہوگی۔

برطانیہ میں 6 ماہ سے زائد رہنے کے لیے اسٹڈی یا ورک ویزا میں اپنے eVisa تک رسائی کے لیے UKVI آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی, برطانوی ہائی کمیشن

یہUKVI آن لائن اکاؤنٹ امیگریشن کی حیثیت کے آن لائن ریکارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ برطانیہ میں 6 ماہ سے کم مدتی ویزا دیا یا سیاحتی ویزا کی صورت میں UKVI اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے کہا کہ  ہم پاکستانیوں کے لیے برطانیہ کا سفر آسان بنانے کے لیے مسلسل جدتیں کر رہے ہیں،ٹیکنالوجی کا یہ نیا استعمال ویزا کے عمل کے ایک اہم حصے کو ہموار کرے گا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ویزا کے عمل کو مزید محفوظ بنائے گا اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرے گا۔یہ عمل مفت، محفوظ اور سیدھا ہے،اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ سمیت مزید معلومات برطانوی ہائی کمشن کی ویب سائٹ: gov.uk/eVisa پر حاصل کی جا سکتی ہیں, آپ کو اس وقت تک برطانیہ کا سفر نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ آپ کو اپنا پاسپورٹ اور یو کے کا درست ویزا ویزا ایپلیکیشن سینٹر (VAC) سے واپس نہ مل جائے۔

ای ویزا میں کسی فزیکل دستاویز کو اپ ڈیٹ کرنے سے آپ کی امیگریشن کی حیثیت یا برطانیہ میں داخل ہونے یا رہنے کی آپ کی اجازت کی شرائط پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔یوکے پہنچنے پر آپ کو اب بھی بی آر پی جمع کرنے کی ضرورت ہوگی,تمام BRP کارڈ 31 دسمبر 2024 تک کارآمد ہیں، برطانوی ہائی کمیشن لیکن آپ کے BRP کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے آپ کی امیگریشن کی حیثیت متاثر نہیں ہوتی ہے۔ اپنا UKVI اکاؤنٹ بنانے اور اپنے eVisa تک رسائی کے لیے اپنا BRP کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے

آپ کو اپنے بی آر پی کی میعاد ختم ہونے تک ساتھ رکھنا جاری رکھنا چاہیے۔اور برطانیہ واپس جانے کی اجازت کو ثابت کرنے کے لیے بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنا بی آر پی اور اپنا پاسپورٹ لے جانا چاہیے

مزید معلومات درج زیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.gov.uk/guidance/online-immigration-status-evisa

Exit mobile version