Bloom Pakistan Urdu

پوسٹنگ کیلئے اثرورسوخ استعمال کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے چوائس پوسٹنگ کے لئے اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران و اہلکاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے

ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہاگیا کہ ہے کہ  ایف بی آر کے بالخصوص فیلڈ اسائنمنٹ کے خواہاں افسران و اہلکاروں کی جانب سے اپنی مرضی کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کے لئے بیرونی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کلچر دیکھا گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔

بیرونی اثر و رسوخ استعمال کر کے اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے خواہاں مڈ لیول افسران ادارے کے جونیئر افسران کے لئے کیریئر کے انتخاب سے متعلق غلط ماڈل تشکیل دے رہے ہیں،ایسا رویہ ادارے کی سالمیت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے،

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیرونی اثر و رسوخ کا استعمال گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 اور سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کی خلاف ورزی ہے۔

ایف بی آر کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ایسا ناگوار رویہ ان کی ملازمت سے برطرفی کا موجب بن سکتا ہے

مراسلہ کے مطابق ایف بی آر کا مستقبل میں اس طرح کا طرز عمل رکھنے والے افسر و اہلکار کو فوری طور پر معطل کرنے اور اس کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت تادیبی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایف بی آر افسران و اہلکاروں کی جانب سے ٹرانسفر یا پوسٹنگ کے لئے بیرونی اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے ”مس کنڈکٹ“ تصور کیا جائے گا جس پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Exit mobile version