Site icon Bloom Pakistan Urdu

فورڈ نے EV منصوبے تبدیل کر دیے، پک اپ ٹرک میں تاخیر، Three Row SUV ختم

فورڈ نے EV منصوبے تبدیل کر دیے، پک اپ ٹرک میں تاخیر، Three Row SUV ختم

فورڈ نے EV منصوبے تبدیل کر دیے، پک اپ ٹرک میں تاخیر، Three Row SUV ختم

فورڈ نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں میں تبدیلی کی ہے

Three Row SUV کو ختم کر دیا ہے اور اپنی نیکسٹ جنریشنپک اپ ٹرک کی تیاری میں تاخیر کر دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی فورڈ مستقبل کی لائن اپ میں ایک نئی پک اپ اور وین شامل کر رہی ہے۔

کیونکہ کمپنی کو الیکٹرک گاڑیوں کی نمو میں توقع سے کم رفتار کا سامنا ہے۔

آٹومیکر فورڈ نے Three Row SUV کے لیے مخصوص غیر نقد چارج کے طور پر تقریباً 400 ملین ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

جس کے نتیجے میں اضافی اخراجات اور نقدی کی مد میں مزید 1.5بلین ڈالر تک خرچ ہو سکتا ہے۔

کراچی:مقامی سطح پر تیار بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف

الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں سست روی کی وجہ سے فورڈ، جنرل موٹرز (GM.N) اور دیگر آٹومیکر کمپنیوں نے اپنے منصوبوں میں تاخیر یا انہیں منسوخ کر دیا ہے۔

تاکہ ایسے گاڑیوں پر بھاری سرمایہ کاری سے بچا جا سکے جنہیں صارفین کی جانب سے متوقع رفتار سے کم خریدا جا رہا ہے۔

فورڈ کے سی ای او جِم فارلی نے کمپنی کی ٹیم کی تعریف کی ہے جو کیلیفورنیا میں سستی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک آرکیٹیکچر تیار کر رہی ہے۔

کمپنی نے بدھ کے روز بتایا کہ اس نئی ٹیکنالوجی پر پہلی گاڑی 2027میں مڈ-سائز الیکٹرک پک اپ ہوگی۔

فارلی نے ایک بیان میں کہا، “اس باصلاحیت ٹیم کا کام ہماری الیکٹرک گاڑیوں کی حکمت عملی کا ایک اہم جزو بن گیا ہے۔

یہ الیکٹرک گاڑیاں کم لاگت کی ہوں گی اور کسی بھی طریقے سے متاثر نہیں ہوں گی۔”

فورڈ کے شیئرز نے پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 1.4فیصد اضافہ دیکھا۔

آٹومیکر 2026سے اوہائیو اسمبلی پلانٹ میں ایک الیکٹرک کمرشل وین متعارف کرائے گا۔

امید ہے کہ یہ گیس انجن کمرشل گاڑیوں کی کامیابی سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

پاک سوزوکی نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد شروع کر دیں

دوسری جانب، فورڈ کے F-150 لائٹنگ الیکٹرک ٹرک کا انتظار کیا جانے والا جانشین دوبارہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

اب یہ 2025کے ابتدائی منصوبے کے بجائے 2027کی دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے کہا کہ یہ اقدام کم لاگت والی بیٹری ٹیکنالوجی کے فوائد اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اگرچہ فورڈ’’تھری رو‘‘ الیکٹرک SUV کی تیاری کے منصوبے ترک کر رہی ہے۔

لیکن وہ اسی سیکٹر میں ہائبرڈ گاڑیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

جس کا مقصد طویل فاصلے کے سفر کے لیے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے۔

Exit mobile version