Site icon Bloom Pakistan Urdu

وزیراعظم سے میٹاوفدکی ملاقات،مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے میٹا کے وفد کو ملک میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل میڈیا کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور متعلقہ حکام کو میٹا کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف سے میٹا کے نائب صدر برائے ایشیا پیسیفک سائمن ملنر کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل میڈیا میں وسیع صلاحیت موجود ہے، اور ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی کے فروغ کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹا کی مہارت کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔

آئی ٹی برآمدات 286ملین ڈالر ریکارڈ

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے میٹا کے پاکستان میں آپریشنز کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی۔

وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور ایشیا پیسیفک میں اپنی خدمات اور مصنوعی ذہانت کے مقابلے کے بارے میں آگاہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ ترقی کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، تانیہ ایدروس اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

Exit mobile version