Site icon Bloom Pakistan Urdu

احسن اقبال سروخرو،ناروا سپورٹس کمپلیکس کیس چار سال بعد ختم

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کے کیس کو چار سال بعد ختم کر دیا ہے۔

 نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس کے بند کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کروائی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

اس فیصلے کے بعد، آج یہ کیس چار سال کے بعد اختتام کو پہنچ گیا۔ درخواست کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے منظور کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائی کورٹ نے پہلے ہی 2022ء میں بری کر دیا تھا، اور سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی مقدمہ ختم ہو چکا ہے۔

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019ء کو احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا، اور دو ماہ سے زائد عرصہ حراست کے بعد، ہائی کورٹ نے 25 فروری 2020ء کو انہیں ضمانت دی تھی۔

نیب نے 2020ء میں نارووال اسپورٹس سٹی کے خلاف ریفرنس دائر کیا، اور 2022ء میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔

Exit mobile version