Site icon Bloom Pakistan Urdu

مریم نواز نے وزیراعلیٰ سندھ کو رد عمل دیکر عوام کےدل جیت لئے

بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکستان نیوی ڈے پر پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو بے وقوفی قرار دینے پر ایسا رد عمل دیا ہے کہ عوام کے دل جیت لئے

مریم نواز نے لاہور میں صوبے بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں ایوان وزیراعلیٰ میں ایک تقریب منعقد کی، جس میں ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مدعو کیا گیا۔ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹ بھی دیے۔

تقریب کے دوران مریم نواز نے طلبا کو والدین اور اساتذہ کی خدمت اور احترام کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ باصلاحیت بچے ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔

پنجاب میں بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے لیے بلز میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے، کم از کم دو ماہ عوام سکون سے گزار سکیں گے۔ یہ عارضی ریلیف نہیں ہے، اس کے بعد ہم ایک بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ متعارف کرانے جا رہے ہیں جو صارفین کو ہمیشہ کے لیے زیادہ بلز سے نجات دے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو بے وقوفی قرار دینے پر مریم نواز نے کہا کہ کسی نے اس فیصلے کو بے وقوفی کہا، تو اس پر میں نے ہنس دیا۔

مریم نواز نے پی پی پی کی سندھ حکومت سے سوال کیا کہ کرپشن کے پیسے جیب میں بھرنا، پروٹوکول، جہازوں، ہیلی کاپٹروں، اور گاڑیوں کے قافلوں پر پیسے خرچ کرنا بے وقوفی نہیں اور عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے؟ اگر عوام کو دو ماہ کا بھی ریلیف مل جائے تو میرے لیے یہ بڑی بات ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے، میں تو چاہتی ہوں کہ پورے پاکستان کو ریلیف ملے، پنجابی بعد میں پہلے پاکستانی ہوں، پنجاب میں ریلیف کسی نے مجھے تحفے میں نہیں دیا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنجاب حکومت کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب غیر معمولی اعلانات کیے جاتے ہیں تو ہمیں پریشانی ہوتی ہے۔ ان بے وقوفانہ اعلانات کا کیا جواب دیا جائے، ان عجیب و غریب اعلانات کی وجہ سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں۔

Exit mobile version