Site icon Bloom Pakistan Urdu

آئی ٹی برآمدات 286ملین ڈالر ریکارڈ

اسلام آباد ۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت اوربڑھتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں آئی ٹی برآمدات 286ملین ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہے

وزیر آئی ٹی شیزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں آئی سی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئ ہیں

آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں 33.64 فی صد اضافہ ہوا ہے

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمدات 214 ملین ڈالرز رہیں،موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیئے کوشاں ہے

شیزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے،وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں

Exit mobile version