Site icon Bloom Pakistan Urdu

سعودی عرب کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے، نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کردی ہے۔

قومی ایئر لائن ،نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یک طرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا جبکہ دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے، کا کہنا ہے کہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے جن کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکیں گے۔

ترجمان ،نے مزید کہا کہ رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا،رعایتی کرایوں سے پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین بھی مستفید ہوسکیں گے۔

Exit mobile version