Site icon Bloom Pakistan Urdu

نوجوانوں کو بااختیار بنانا قومی ترقی کے لیے ضروری ہے: احسن اقبال

لاہور۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں اور سیاسی استحکام کا تسلسل قومی ترقی کے لیے ضروری ہے اور ہمیں اگلے پانچ سالوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

آج لاہور میں دوسری نیشنل اکول آف پبلک پالیسی کانفرنس برائے فوڈ سکیورٹی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور قومی معیشت میں خواتین کا کردار ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی ملک کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے ملک کی زیادہ آبادی کو فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے ایک بنیادی مسئلہ قرار دیا۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان متعدد وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو بہتر اور مو¿ثر طریقے سے استعمال کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیااور کہا کہ پاکستان آنے والے مہینوں میں چین کو 1,000 زرعی سائنسدان بھیجے گا جو جدید کاشتکاری کی تکنیکیں سیکھیں گے۔

Exit mobile version