Site icon Bloom Pakistan Urdu

زبان کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل تیار

زبان کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل تیار

کیبنرا: عراق اور آسٹریلیا کے ماہرین نے ایسی اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو زبان کی صورت دیکھ کر بیماریوں کی شناخت کر سکتی ہے۔

عراق اور آسٹریلیا کے محققین نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا کمپیوٹر الگورڈم تیار کیا ہے جو کسی فرد کی زبان کے رنگ کا تجزیہ کر کے اس کی طبی حالت کا 98 فیصد درستگی کے ساتھ پتہ لگا سکتا ہے۔

“بغداد کی مڈل ٹیکنیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں محققین اور سینیئر مصنف علی النجی نے بتایا کہ عموماً ذیابیطس کے مریضوں کی زبان پیلی ہوتی ہے۔

کینسر کے مریضوں کی زبان جامنی رنگ کی ہوتی ہے جس پر موٹی چکنائی کی تہہ ہوتی ہے، اور شدید فالج کے مریضوں کی زبان غیر معمولی شکل کی سرخ ہوتی ہے۔

اسی طرح، سفید زبان خون کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کو COVID-19 کے شدید کیسز کا سامنا ہوتا ہے، ان کی زبان گہری سرخ ہو سکتی ہے۔

انڈیگو یا بنفشی رنگ کی زبان عروقی اور معدے کے مسائل یا دمہ کی نشاندہی کرتی ہے۔

النجی نے بتایا کہ ان کا تجویز کردہ اے آئی امیجنگ سسٹم زبان کے معائنے کے روایتی چینی طب کے طریقے کی نقل کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ماڈل کو زبان کے رنگ اور متعلقہ حالت کی شناخت کے لیے 5,200 سے زائد تصاویر کا ڈیٹا فراہم کیا گیا۔ محققین نے مشرق وسطیٰ کے دو اسپتالوں سے زبان کی 60 تصاویر کے ساتھ اس کا تجربہ کیا۔

Exit mobile version