Site icon Bloom Pakistan Urdu

قومی اسمبلی میں چوہے پکڑنے کیلئے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ

قومی اسمبل میں چوہے پکڑنے کیلئے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ پارلیمنٹ ہاو¿س میں چوہے پکڑنے کے مقصد کے لئے شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

پارلیمنٹ ہاو¿س کی چھتوں کی سلینگ کی وجہ سے چوہوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ چوہوں کو قابو کرنے کے لئے شکاری بلیوں کی مدد لی جائے گی اور خصوصی جالیوں کی تنصیب بھی کی جائے گی۔

چوہوں کو پکڑنے کے لئے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 12 لاکھ روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا ہے۔

چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف محکموں میں رات کے وقت متحرک رہتے ہیں۔ کئی دفاتر میں چوہے فائلیں کتر چکے ہیں۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چوہوں کے خاتمے کے لئے سی ڈی اے کارروائی کرے گا اور اس سلسلے میں سی ڈی اے نجی اداروں کی بھی مدد لے گا۔

Exit mobile version