Site icon Bloom Pakistan Urdu

غیر ملکی خاتون سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ آگئی

غیر ملکی خاتون سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ آگئی

اسلام آباد۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس میں ڈراپ سین ہوگیا،خاتون کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی

جس کے مطابق خاتون کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی گئی،پولیس کے مطابق خاتون راولپنڈی کی رہائشی ہے جبکہ اسکا شوہربیلیجئم کا شہری ہے

دونوں کی قریب پانچ سال قبل پاکستان میں شادی ہوئی تھی،خاتون نے پہلے دو پھر پانچ افراد پر زیادتی کا الزام لگایا

خاتون ذہنی مریضہ ہے اس لئے اسے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے،گرفتار ملزم تمیز الدین کے گھر سے کوئی شواہد نہیں ملے،ملزم نے بیان دیا ہے کہ آئے روز میرے گھر آجاتی تھی اس لئے اسے باندھ کر باہر چھوڑ دیا۔

Exit mobile version