Site icon Bloom Pakistan Urdu

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی ریڈ زون کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کو بریفنگ

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی ریڈ زون کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کو بریفنگ

اسلام آباد۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی رضا نے ریڈزون کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کو بریفنگ دی،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب ،ایس ایس پی سیف سٹی محمد شعیب،چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے

ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں واقع تمام اہم عمارات ،سرکاری دفاتر اور سفارت خانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہیں، تمام پولیس افسران مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں

ملکی حالات کے پیش کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،تمام افسران پڑتال کے عمل کو سخت کریں

ہر گاڑی کو مکمل چیک کر کے جانے دیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادپولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے۔

انہوں نے تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کرتے ہوئے ریڈ زون میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں،کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹیوں کو خود چیک کریں۔

ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار صاف ستھر ی وردی اور مکمل کٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، فرائض منصبی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version