Site icon Bloom Pakistan Urdu

انتشار پھیلانے کا سر غنہ عمران خان ہے،جنرل فیض نے سہولت کاری کی،عطا تارڑ

جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے،عطا تارڑ

اسلام آباد۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دے کر احسن اقدام کیا ۔

وفاقی حکومت نے بھی بجلی صارفین کے لئے پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ قیمتوں میں کمی کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

فوج نے جنرل فیض کے خلاف شفاف کارروائی کی ہے ۔ ہماری فوج کا ادارہ دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے ۔ ملک میں انتشار پھیلانے کا سرغنہ بانی پی ٹی آئی ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف کی قیادت می میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے اپنے دور میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ۔

وفاقی حکومت نے بھی بجلی سارفین کے لئے پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں ۔ دو سو یونٹ والے صارفین کو ریلیف دے چکے ابھی بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی یہ مہنگائی توشہ خانہ اور سائفر کیس کے دور میں ہوئی ۔ میاں نواز شریف کے دور میں چار فیصد مہنگائی تھی جو دوہزار اٹھارہ کے بعد بائیس فیصد تک پہنچ گئی ۔

جبکہ موجودہ حکومت نے پھر سے مہنگائی میں کمی لائی اور اب یہ شرح گیارہ فیصد رہ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوامی خدمت کی سیاست کی سابق نگران وزیر کو بھی انکی خدمات کو سراہنا چاہیے ۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر خود احتسا بی کا بہترین نظام موجود ہے ۔ خود احتسابی کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے ۔ جنرل فیض کے معاملے میں فوج نے شفاف احتساب کا آغاز کیا ۔ ہماری فوج کا ادارہ دنیا کے بہتر ین داروں میں شمار ہوتا ہے ۔

ملک میں انتشار پھیلانے کا سر غنہ بانی پی ٹی آئی تھا جنرل فیض اور ان کے ساتھیو ں نے بانی پی ٹی آئی کی سہولت کارری کی وہ جیل میں بھی انکے لئے پیغام رسانی کا کردار ادا کرتے رہے ۔ تحریک عدم اعتماد کے دوران بھی ان کا گٹھ جو ڑ رہا ۔

عمران خان نے ملک میں نفرت ، انتشار اور تقسیم کی سیاست کی اور ملکی سلامتی کو داو پر لگایا ۔ جو بھی ملک انتشار اور نفرت پھیلائے گا اس کا نجام یہی ہو گا ۔

انہوں نے کہا چیف جسٹس کے خلاف پی ٹی آئی کی مہم کامیاب نہیں ہو گی ۔ پی ٹی آئی کے دور میں بھی ان کی اہلیہ کو انصاف کٹہرے میں لا کھڑا کیا گیا تھا ۔

انہوں نے سوال کرتے ہوے کہا کہ دہشتگردوں کو واپس ملک میں کون لے کر آیا تھا ۔ طالبان کو ملک میں وا پس لا کر بسانے میں بھی بانی پی ٹی آئی کا کردار تھا یہ ان لوگوں کا گٹھ جو ڑ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

Exit mobile version