Site icon Bloom Pakistan Urdu

شاہد سلیم بیگ کی دن 12 بجے گرفتاری ۔9گھنٹے بعد تردید ۔میڈیا کو جھوٹا کہہ دیا

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کوسکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد ۔سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ 9 گھنٹے کہاں گئے تھے ؟؟سکیورٹی اداروں کی جانب سے دن ایک بجے گرفتاری کی خبر تمام میڈیا چینلز نے بریک کی تاہم رات9بجے سابق آئی جی جیل خانہ جات نے ایک ویڈیو جاری کر دی اور اپنی گرفتاری کی تردید کر دی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹی وی سکرین کے سامنے کھڑے چائے کا کپ پی رہےہیں اور ساتھ ہی ٹی وی پر خبر چل رہی ہے کہ سابق آئی جی جیل خانہ کو سیکورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا ہے

ویڈیو میں شاہد سلیم بیگ چائے کا گھونٹ پی کرکہتے ہیںیہ ہے ہمارا میڈیا ،میں اپنے بچوں کےساتھ گھر میں موجود ہوں اور میڈیا پرمیری گرفتاری کی خبر چل رہی ہے اور ساتھ ہی چائے کا گھونٹ پی کر میڈیا کو جھوٹا قرار دیا ،تاہم اس ویڈیو میں صاف دیکھائی دے رہا ہے ان کے چہرے کا رنگ پیلا اور اڑا ہوا ہے ۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے جمعہ کی صبح ایک بجے گرفتاری کی خبر آتی ہے اور موصوف رات 9 بجے اپنی گرفتاری کی تردید کررہے ہیں ،شاہد سلیم بیگ 9 گھنٹےکہاں تھے ؟انہیں گرفتار کر کے کہاں لے جایا گیا ،کیا تفتیش کی گئی ،موصوف نے کیا انکشافات کئے ؟ پوچھ گچھ کے بعدکس شرائط پر انہیں چھوڑا گیا ؟؟سوال ابھی باقی ہیں جو آنے والے دنوں میں ان کے جوابات سامنے آئیں گے

یاد رہے کہ جمعہ کے روز سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو سرکاری رہائشگاہ آئی جی ہاؤس سے حراست میں لیاگیا،شاہد سلیم بیگ عمران خان دور میں آئی جی جیل خانہ جات رہے، وہ عمران خان کے جیل جانے سے قبل ریٹائرڈ ہوچکے تھے

ا ڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ظفر سے بھی تحقیقات شروع کردیں،ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔

شاہد سلیم بیگ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات رہے،حساس اداروں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفراور ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے دفتر سے بھی ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے پوچھ گچھ شروع کردی

Exit mobile version