Site icon Bloom Pakistan Urdu

یوم آزادی پر مریم نواز کے زیب تن لباس کی قیمت سامنے آگئی

لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے یومِ آزادی پر پہنے گئے لباس کی قیمت جان کر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ رہ گئے۔

مریم نواز پاکستان کی اُن خوبصورت سیاستدان خواتین میں شامل ہیں جو ہر موقع پر دلکش لباس کا انتخاب کرتی ہیں، اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کی دلکش شخصیت کے چرچے بھی ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کی 77ویں سالگرہ منائی گئی، اور ہر پاکستانی نے آزادی کے جشن کی مناسبت سے خاص لباس پہنا۔

اس موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی۔

مریم نواز نے آزادی کے جشن کے لیے سفید رنگ کا لباس پہنا جس پر سبز بارڈر اور پرچم کا پرنٹ موجود تھا۔ جب مریم نواز کی تصاویر اس لباس میں وائرل ہوئیں تو اس لباس کی قیمت بھی سامنے آئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یومِ آزادی پر “پرنیان بائے عائشہ” نامی برانڈ کا تیار کردہ لباس پہنا، جس کی تصویر برانڈ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی۔ برانڈ کی ویب سائٹ پر مریم نواز کے اس لباس کی قیمت 34 ہزار 999 پاکستانی روپے درج ہے۔

Exit mobile version