Site icon Bloom Pakistan Urdu

وزیر اعظم جلد قوم سے خطاب کر کے پانچ سالہ معاشی پلان دینگے ،وزیراطلاعات و نشریات

آئینی ترمیم پر تمام جماعتوں سے وسیع تر مشاورت جاری ہے، عطا تارڑ

لاہور۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو انتشار سے محفوظ رکھنے اور امن و استحکام کے لئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم جلد قوم سے خطاب کر کے پانچ سالہ معاشی منصوبہ عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے۔جلد مزید گرفتاریاں ہوں گی ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاءتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر معاشی و سیاسی استحکام کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے اور آئندہ پانچ سال کا معاشی منصوبہ قوم کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے۔خود احتسابی کا ایسا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا ایک سیاسی جماعت اور اس کے لیڈر نے ملکی سالمیت پر حملے کئے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ایماءاور منشا پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا ملک کو غیر مستحکم کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 9 مئی کے حملے یا آئی ایم ایف کو خط کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا۔ ملک کو نقصان پہنچانے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

جنرل (ر) فیض حمید سے تحقیقات کے بعد مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا۔ لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

یہ گرفتاریاں سیاسی لوگوں کی بھی ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

فوج میں نہ صرف احتساب ہوتا ہے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا ہے۔ انتشاری ٹولے کا احتساب ضروری ہے۔ انہوں نے کہا بانی پی تی آئی کی جیل سے بھی پیغام رسانی ہو رہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کی طرف بڑھتے ہوے انتشار کو روکا جا رہا ہے ۔ تاہم ملکی سلامتی داو پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔

افسوس کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے حلف کو بھی نہیں دیکھا ، نہ قانون کو دیکھا ان کے لئے کوئی معافی نہیں ہے ۔ تحریک عدم استحکام کے وقت بھی بانی پی ٹی آئی جنرل فیض حمید سے رابطے میں تھے ۔

Exit mobile version