Site icon Bloom Pakistan Urdu

مشیر امور نوجوانان رانا مشہود خان کی گورنر سے ملاقات

نیشنل یوتھ کونسل میں انٹرویو پینل کا اعلان کر دیا گیا،رانا مشہود خان

اسلام آباد۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی اکثریت کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام سے مستفید بنانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کے نوجوان دہشت گردی اور بدامنی کی بدولت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امور نوجوانان رانا مشہود اور چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد کی موجودگی میں دیر سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی نورینہ شمس کو زکوڑی گروپ کی جانب سے اسپانسر شپ کی فراہمی کی تقریب میں گفتگو کے دوران کیا ۔

تقریب میں زکوڑی گروپ کے سربراہ ایوب زکوڑی ، بلور گروپ کے ڈائریکٹر شیرباز بلور ، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس قاسم خٹک، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے حسام ملک اور دیگر بھی موجود تھے

انہوں نے کہا کہ اسکواش پلیئر نورینہ شمس کی سرپرستی خوش آئند ہے خیبرپختونخوا کے دیگر نوجوانوں کو بھی اسی طرح کی سرپرستی کی ضرورت ہے صوبائی حکومت کھیلوں پر توجہ نہیں دے رہی ہمارے نوجوان اپنی مدد آپ سے کھیل کے میدان میں پاکستان کانام روشن کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے گورنر ہاو¿س کوشاں ہے صوبہ کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے بچانے کے لیئے تعلیمی ، تفریحی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا مشہود نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نوجوانوں کو ملک کا فعال شہری بنانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انکی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخوا پر گورنرخیبرپختونخوا کی سرپرستی میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا

ایک ارشد ندیم کی ہم نے سرپرستی کی اس نے ملک کا نام روشن کیا ہم ہزاروں ایسے نوجوانوں کی سرپرستی کرینگے تاکہ پاکستان کا نام روشن ہو اور نوجوان معاشی آسودگی حاصل کریں

نیوٹک کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے انکی محنت اور لگن معاشرے کی بہتری میں مثالی نتائج کی حامل رہی ہے

Exit mobile version